ابنا: جنرل احمد وحیدی نے آج شام کے نئے وزیر دفاع جنرل فہد جاسم الفریج کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں گذشتہ روز کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی فوج صیہونی حکومت اور تسلط پسند نظام کے خلاف ضرور کامیاب ہوگي۔ جنرل وحیدی کے تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ دہشت گردوں کو کبھی بھی قوموں کے عزم پر برتری حاصل نہیں ہوئي ہے اور اس مرتبہ بھی وہ اپنی نفسیاتی جنگ سے شامی قوم کے عزم و ارادے پر غلبہ حاصل نہیں کر پائيں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کو دمشق میں شام کے اعلی سیکوریٹی عہدیداروں کے اجلاس میں ایک خود کش بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں شام کے وزیر دفاع عماد راجحہ ، مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ ، وزیر داخلہ اور ایوان صدر میں انسداد بحران شعبے کے سربراہ عماد حسن ترکمانی جاں بحق ہوگئے جبکہ کئي اعلی حکام زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے نئي دھلی میں ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری رنجن متھائی سے ملاقات میں شام میں ہرطرح کی بیرونی مداخلت کو مسترد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شیخ الاسلام نے اس ملاقات میں اپنی تقدیر خود بنانے کے شامی عوام کے حق کو تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔حسین شیخ الاسلام نے رنجن متھائی کے سات ہونے والی ملاقات میں زور دے کر کہا کہ ہندوستان شام کے مسئلے کو حل کرانے میں فعال کردار ادا کرے۔ حسین شیخ الاسلام نے دہشت گردی کو علاقے کے لئے سب سے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ تہران دہشت گردی سے مقابلہ کرنے میں نئي دھلی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہے۔......./169
18 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 330173
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے گذشتہ روز دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کے سلسلے میں ، جس میں شامی وزیر دفاع جاں بحق ہوگئے تھے ، نئے شامی وزیر دفاع کو تعزیت پیش کی ہے۔